کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے رکن ملکوں کو پانچ ملکی ٹورنامنٹ کا کوئی پرپوزل نہیں بھیجا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال ایشیا کپ کو ملتوی کرنے کے حوالے سے اے سی سی اجلاس میں کوئی بات نہیں ہوئی ۔ بی سی سی آئی نے ایشیاکپ کو ملتوی کرنے کے حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں کوئی موقف اختیارنہیں کیا۔ میڈیا میں جاری قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ذرائع نے کہا کہ چیئرمین اے سی سی جے شاہ نے ہنگامی اجلاس کے حوالے سے بھی کسی بورڈ سے تاحال رابطہ نہیں کیا ہے۔ پی سی بی نے آخری ای میل میں سیکیورٹی اور مہمان نوازی کے حوالے سے بی سی سی آئی اور اے سی سی کویقین دہانی کروائی ہے۔ براڈ کاسٹنگ ڈیل کے مطابق ایشیاکپ میں دو پاک بھارت میچز ہونے چاہئیں، براڈکاسٹنگ کمپنی ایشیاکپ کے ملتوی یا بھارت کے نہ کھیلنے پرقانونی کاروائی کرسکتی ہے۔