لاہور(ٹی وی رپورٹ)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ٹانگ میں سوجن اور تکلیف کے باعث اسپتال لے جایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرزنے سابق وزیراعظم کو نقل وحرکت سے روک دیاہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان ٹانگ کے چیک اپ کیلئے زمان پارک سے اسپتال روانہ ہوئے۔ عمران خان کو منگل کو عدالت پیشی کے موقع پر دھکم پیل سے ٹانگ میں تکلیف ہوئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گولی لگنے سے زخمی ٹانگ میں سوجن اور تکلیف ہے۔