• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے ججز میں اختلافات ختم کرانے کیلئے چیف جسٹس کا عشائیہ

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے ججز کے درمیان اختلافات دور کرنے کیلئے گزشتہ رات عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ذرائع کے مطابق عشائیے کا اہتمام چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں عدالت عظمیٰ کے تمام ججز کو مدعو کیا گیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق عشائیے میں سپریم کورٹ کے 15 میں سے 14 ججز نے شرکت کی جن میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ عشائیے میں شریک نہیں ہوئے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے عشائیے کا مقصد ججزکے درمیان اختلافات ختم کرنا تھا۔ ذرائع کے مطابق ہر عید کے بعد چیف جسٹس پاکستان ساتھی ججز کے اعزاز میں عشائیہ دیتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید