• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے سے روکدیا

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس اسجد جاوید گھرال نے اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی 15مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعلی پنجاب کو متعلقہ عدالت رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ 2 صفحات پر مشتمل فیصلے میںعدالت نے اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں درج مقدمے کی حد تک سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو 15 مئی تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اینٹی کرپشن کے مقدمے میں پرویز الٰہی کی حفاظتی ضمانت ہائی کورٹ سے منظور ہوئی، گوجرنوالہ میں دوسرا مقدمہ درج کرلیاگیا،پہلے مقدمہ میں پولیس نے ضمانت کے باوجود گھر پر آپریشن کے دوران چادراور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کوئی اور نیا مقدمہ درج ہوا ہے تو اس کیلئے حفاظتی ضمانت دوبارہ دائر کریں۔
اہم خبریں سے مزید