ٹھٹھہ (شاہد صدیقی )ضلع میں مختلف پروجیکٹس پرکام کرنیوالے چینی شہریوں کے لئے ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا .
چینی شہریوں پر خود کش حملوں کے خطرے کی رپورٹ ملی ہے نقل و حرکت بلٹ پروف گاڑیوں میں کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے .
ضلع کے تمام پولیس افسران کو جاری لیٹر میں چینی شہریوں کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹس کے مطابق مختلف پروجیکٹس پر کام کرنیوالے چینی شہریوں پر خود کش حملوں کا خطرہ ہے اور دہشت گرد اس مقصد کے لئے ریکی بھی کر چکے ہیں۔