کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں جنوبی افریقا کے ہائی کمیشن اور کراچی قونصلیٹ نے کراچی میں پسماندہ اور نظر انداز ہونے والے کرکٹرز کے لئےنیلسن منڈیلا انڈر 19 ٹیلنٹ ہنٹ کرکٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سابق کپتان سرفراز احمد کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا۔ بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں جنوبی افریقا کے ہائی کمشنر ماتھومادی کیزہ اور، اعزازی قونصل جنرل ماجد بشیر احمد نے اعلان کیا کہ ٹیلنٹ ہنٹ کے ذریعے منتخب 16 کھلاڑی اگست میں کیپ ٹاون اور ڈربن کا دورہ کریں گے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ مئی کے تیسرے ہفتے میں ٹیلنٹ ہنٹ شروع کیا جائے گا۔