• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمت کے تعین کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شوگر ایڈوائزی بورڈ کی جانب سے چینی کی قیمتوں کو مقرر کرنے کیخلاف جہانگیر ترین کی جے ڈبلیو ڈی ،فاطمہ شوگر ملز و دیگران کی درخواستوں پر سیکرٹری فوڈ پنجاب، ڈی جی انڈسٹری پنجاب اور شوگر ایڈوائزی بورڈ سے آج 4مئی کو رپورٹ اور کمنٹس طلب کر لئے، عدالت نے تاحکم ثانی چینی کی قیمتوں کو مقرر کرنے کے شوگر ایڈوائزی بورڈ کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد معطل کر دیا، درخواست گزار ملوں کے وکیل شہزاد عطا الٰہی نے مؤقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمتوں میں اضافہ سے قبل شوگر ملوں سے مشاورت ضروری قرار دی ہے، چینی کے ایکس ملز ریٹ80روپے فی کلو، مارکیٹ ریٹ 90 روپے فی کلو کر دیئے گئے، شوگر ایڈوائزی بورڈ نے قیمتوں کے تعین کے وقت انہیں سنا نہ اعتماد میں لیا، یکطرفہ فیصلہ سے ان کا کاروبار متاثر ہوگا، عدالت ان کیخلاف تادیبی کارروائی روکنے کا حکم دے۔

ملک بھر سے سے مزید