اسلام آباد(قاسم عباسی) اقدار اور کردار کا بلند نمونہ پیش کرتے ہوئے گلگت وبلتستان کے چیف سیکریٹری محی الدین وانی نے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اضافی سہولتوں سے استفادہ کرنے سے انکار کردیا ہے ۔
انہیں ان سہولتوں کی پیشکش سرکاری ملازمت میں ایمانداری اور اقدار کی اعلیٰ تر ین مثال قائم پر کی گئی ۔
ایک حالیہ پیش رفت کے تحت گلگت اور بلتستان کی حکومت نے2009ء سے خدمات انجام دینے والے چیف سیکرٹریوں کو حسن کارکردگی پر اضافی سہولتوں کی پیشکش کی۔جس کا نوٹیفکیشن گزشتہ 26مارچ کو جاری کیا گیا ۔
تاہم موجودہ چیف سیکرٹری محی الدین وانی نے گزشتہ 2مئی کو اپنے جوابی خط کے ذریعہ اضافی سہولتیں اور مراعات لینے سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ وہ اپنے تفویض کردہ فرائض نبھارہے ہیں ۔کوئی احسان نہیں کررہے۔