• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی وزیر خارجہ کل سے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کرینگے

اسلام آباد (نامہ نگار ،خصوصی) چینی وزیر خارجہ کن گینگ کل جمعہ سے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق چینی وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ 

وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور ان کے چینی ہم منصب پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے چوتھے دور کی مشترکہ صدارت کرینگے۔ 

ترجمان کے مطابق سٹریٹجک ڈائیلاگ ایک منظم طریقہ کار ہے جو اہم شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیتا ہے۔

دونوں فریق ہمہ موسمی اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی پائیدار زندگی کی توثیق کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید