• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ سے یکجہتی کے لیے قوم سڑکوں پر نکلے‘ عمران خان کی اپیل

لاہور( نمائندہ جنگ/این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قوم سے ہفتہ کو چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر نکلنے اور احتجاج کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت پاکستان کا آئین اور سپریم کورٹ تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے‘مافیا چیف جسٹس اور ججز کے خلاف پروپیگنڈہ کررہا ہے ۔بدھ کو اپنے ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا کہ ملک اس وقت فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے،ملک پر مافیا نے قبضہ کیا ہوا ہے، کیونکہ ملک میں تاریخی مہنگائی اور بیروزگاری ہو رہی ہے،حکومت آئین اور سپریم کورٹ کو تباہ کرنے پر تلی ہے‘عمران خان نے کہا کہ میں عوام سے کہتا ہوں ہفتے والے دن مغرب سے ایک گھنٹہ قبل گھروں سے باہر نکلیں، گلی، محلے، گاں میں جا کر آئین اور اپنے بچوں کے مستقبل کو بچانے کے لیے احتجاج کریں۔
اہم خبریں سے مزید