• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی کی 2 مقدمات میں 23 مئی تک عبوری ضمانت منظور

لاہور (نیوزرپورٹر)اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت 23مئی تک منظور کر لی ،PTIصدر کیخلاف اینٹی کرپشن گجرات کی مدعیت میں گوجرانوالہ میں مقدمات درج ہیں ۔ صدر تحریک انصاف و سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کیخلاف اینٹی کرپشن گجرات کے اہلکاروں کی مدعیت میں گوجرانوالہ سرکل میں دو مقدمات درج ہیں جس میں ضمانت حاصل کرنے کیلئے چوہدری پرویز الہی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوئے ۔ سپیشل جج رانا محمد سلیم کی عدالت سے چوہدری پرویز الہی کی عبوری ضمانت 23 مئی تک منظور کر لی گئی ،چوہدری پرویز الہی نے لاہور ہائی کورٹ سے ان مقدمات میں حفاظتی ضمانت کروائی تھی۔
اہم خبریں سے مزید