• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی کے گھر آپریشن، DG اینٹی کرپشن، دیگر آج ہائیکورٹ طلب

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کےباوجود سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر پولیس آپریشن کیخلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت ہوئی ،جسٹس طارق سلیم شیخ نے ڈی جی ، ایڈیشنل ڈی جی انٹی کرپشن و دیگران کو آج ذاتی حیثیت میں جواب سمیت طلب کرلیا، مقدمات کی تفصیل کیلئے فل بنچ بنانیکی سفارش کی گئی،جسٹس طارق سلیم نے کہا کہ یہ عدالت کے وقار کی بات ہے ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نہنگ نے مؤقف اختیار کیا کہ لگتا ہے کہ یہ کسی غلط فہمی کی بنیاد پر سب ہوا، ایک ایف آئی آر نمبر سات میں یہ گرفتاری کیلئے گئے، عدالت نے استفسار کیا کہ سرچ وارنٹ ،ایڈیشنل ڈی جی ا ینٹی کرپشن کدھر ہیں۔
اہم خبریں سے مزید