لاہور(نمائندہ جنگ)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیرنے ایک بچے کی طرف سے عمرن خان اور ان کے والدین کی تعریف میں جو الفاظ استعمال کئے گئے ہیں اس پر انتہائی افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کسی کی عقیدت اور محبت میں حد سے تجاویز کرنا کسی طور پر بھی درست نہیں ہمارے نبی کریم ؐ کو اللہ تعالیٰ نے بے مثل بنا کر مبعوث فرمایا ہے لہذاایسے بے مثل آقاسے کسی کو تشبیہ دینے کی کوئی مسلمان جرأت نہیں کرسکتا۔