• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ایران دوستی کی ایک اور مثال، مند میں جوائنٹ بارڈر مارکیٹ کا افتتاح

تربت(آن لائن) پاک ایران دوستی کی ایک اور مثال، ضلع کیچ کی سرحدی سب تحصیل مند میں جوائنٹ بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کر دیا گیا پاکستانی اور ایرانی حکام کے علاہ دونوں اطراف کے مقامی معتبریں کی شرکت کی ۔ صوبائی سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس بلوچستان ڈاکٹر محمد اکبر حریفال نے جوائنٹ بارڈر ٹریڈ مارکیٹ مند اور پِشِن کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایرانی سیستان و بلوچستان کے گورنر جنرل کارامی، وزیر اکنامک آفیئرز داد شہرکی ڈپٹی منسٹر اکنامک ھیراج حسن پور،نواب زادہ عل ی اکبر سمیت ایرانی فوجی حکام موجود تھے اور پاکستان سے تقریب میں سیکرٹری انڈسٹریز ڈاکٹر اکبر حریفال ، کمشنر مکران سید فیصل احمد اور ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ریٹائرڈ بشیر احمد بڑیچ، ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس فہد رحیم اور دیگر موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید