اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) چیئرمین گرین ٹیم گوجر خان ملک طیب اعوان اور ملک نوشی نے بدھ کواسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران انہوں نے اپنی برادری اور دوستوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس موقع پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی مسائل کے حل اور روزگار کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے۔ ملک طیب اعوان نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کی تعمیر و ترقی کے لیے خدمات سے متاثر ہو کر انہوں نےپی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔