• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن، 22 افراد گرفتار

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ، چوری ڈکیتی میں ملوث سمیت 22ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل ، زیورات، منشیات اوراسلحہ قبضے میں لے لیا پولیس کے مطابق ایس ایچ او بروری ارباب دارین نےدیگر عملے کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکلیں چور کرنے والے پانچ ملزمان محمد بخش،غلام اللہ ، غلام محمد،شوکت علی ، وکی مسیح کو گرفتار کرکے اُ 2مسروقہ موٹر سائیکل پسٹل برآمد کرلی جبکہ ایک اور کاروائی میں ملزم اللہ دتہ کے قبضے سے چوری ہونیوالے زیورت اور 80ہزار روپے برآمد کرلئے جبکہ ائیر پورٹ پولیس نے منشیات فروشوں نجیب اللہ کے قبضے سے 1ہزار گرام اور ملزم سخی محمد کے قبضے سے 1040گرام چرس برآمد کرلی ایک اور کاروائی میں قمار بازوں شیشہ پینے وا لوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ناصر احمد، نعمت اللہ ، زبیر احمد ، ریحان ، نجیب اللہ ، عزت اللہ ، مقصود ، صاحب جان، عبدالحنان، نسیم ولی کو گرفتار کرلیا جبکہ تھانہ شالکوٹ کے عملے نے 4مفرور ملزمان ،محیب اللہ ، عبدالقیوم ، نقیب اللہ ، محمد اکرم کو گرفتار کرلیا۔
کوئٹہ سے مزید