• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف نے ملک سنوارا، عمران نے تباہی سے دو چار کیا، نعیم بہادر خان

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صوبائی سینئر نائب صدر خانزادہ نعیم بہادر خان نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی طرف سے ملک کو سنوارا گیا دہشت گردی کا خاتمہ کیا گیا موٹرویز و شاہراؤں کا جال بچھایا گیا پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا گیا ملک سے غربت و بے روزگاری کے خاتمے اور ترقی و خوشحالی کے لئے سی پیک معاہدہ کروایا گیا اور اس پر تیزی سے پیش رفت کو یقینی بنایا گیا جبکہ خدمت و شرافت کی سیاست کا بول بالا کیا گیا۔ خانزادہ نعیم بہادر خان نے اپنی رہائش گاہ پر وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کے دور حکومت میں تبدیلی لانے کی بجائے ملک کو تباہی سے دو چار کیا گیا۔ سیاسی مخالفین کے خلاف انتقام کی حدیں پھلانگی گئیں۔ سیاست میں گند پھیلایا گیا اور سیاسی رہنماؤں کو گالیاں دینے کو پروان چڑھایا گیا سی پیک پر کام بند کروایا گیا۔ چوروں لٹیروں و مافیا کی سرپرستی کی گئی لٹیروں کو لوٹ مار کی کھلی چھٹی دینے سے ملک معاشی بحران سے دو چار ہوا عمران نیازی اقتدار سے محروم ہونے پر اقتدار کی ہوس کے لئے ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں معیشت مزید تباہ ہو رہی ہے جس کاخمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے خانزادہ نعیم بہادر خان نے کہا کہ عمران نیازی دوبارہ وزیراعظم نہیں بنیں گے بلکہ انہیں جیل جانا پڑے گا۔
پشاور سے مزید