• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ مڈل سکول گنج پشاور میں داخلہ مہم کامیابی سے جاری

پشاور(نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ شہید محمد عزیز مڈل سکول گنج گیٹ پشاور کے ہیڈ ماسٹر اور ممتاز ماہر تعلیم عبدالحکیم نے کہا ہے کہ سکول میں بچوں کی داخلہ مہم بڑی کامیابی سے جاری ہے اور لوگوں کو اس پر آمادہ کیا جا رہا ہے کہ اپنے بچوں کی مستقبل کوبہتر بنایا جا سکتا ہے اور نہ ہی ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے اب تک دو سو سے زائد بچے سکول میں داخلہ لے چکے ہیں ہیڈ ماسٹر عبدالحکیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکول کے آٹھ اساتذہ کرام کی طرف سے بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ غیر حاضری کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے جس سے حاضر ی کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ طلبا پر جسمانی تشدد کی بجائے پڑھائی پرتوجہ دینے کے لئے ان کی اصلاح پر بھر پور توجہ دی جا رہی ہے۔اساتذہ کی انتھک محنت و کوششوں سے گورنمنٹ شہید محمد عزیز مڈل سکول گنج گیٹ پشاور تعلیمی لحاظ سے معیاری تعلیمی ادارہ بن چکا ہے۔ ہیڈ ماسٹر عبدالحکیم نے بتایا کہ سکول میں تعمیراتی کام کے لئے پنتیس لاکھ روپے کی منظوری دی جا چکی ہے لیکن کنٹریکٹر سکول میں ایک واش روم ایک کچن اور ادھوری چار دیواری کی تعمیر کے بعد غائب ہو گیا ہے جبکہ یہ معاملہ پشاور کے مئیر کے نوٹس میں بھی لایا جاچکا ہے۔
پشاور سے مزید