اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مکافات عمل کیا ہوتا ہے قوم کو نظر آ رہا ہے،عمران نیازی کوجس سے خطرہ ہے ثبوت دیں ورنہ منہ بند رکھیں، دوسروں کی بیماری کا مذاق اڑانے والا وہیل چیئر پر بیٹھ کر عدالت نہ جانے کا بہانہ بنا رہا ہے، کلثوم نواز کی بیماری و موت، نواز شریف کی بیماری ، شہباز شریف کی کمر درد کا مذاق اڑانے والا وہیل چئیر پر بیٹھ کر جھوٹ بول رہا ہے ،اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے عمران خان کو چیلنج کیا کہ انہیں جس جس سے خطرہ ہے عدالت جا کر ثبوت دیں ورنہ اپنا منہ بند رکھیں،فارن ایجنٹ بہروپیا ہے جو حالات کے مطابق سکرپٹ اور حلیہ بنا لیتا ہے، گرفتاری کے ڈر سے وہ چارپائی کے نیچے اور ضمانت خارج ہونے کے ڈر سے وہیل چیئر کا ڈرامہ رچاتا ہے۔