• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے شنکر سے ملاقات کے دوران چینی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

اسلام آباد( صالح ظافر) پاکستان شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کا بھرپور استعمال کرتے ہوئےدوست ممالک سے رابطوں میں مصرف ہے۔ بلاول بھٹو زرداری اپنے پہلے دورہ بھارت کے دوران اپنی موجودگی سے اپنا اثر پیدا کررہے ہیں۔ وہ کم عمر ترین وزیر خارجہ کی حیثیت سے معمرترین وزیرخارجہ اور اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملے۔ اس ملاقات میں گرمجوشی نمایاں تھی۔ بلاول گزشتہ 12 برس کے دوران بھارت کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیر خارجہ ہیں۔ اس موق پر ان کی اپنے بھارتی ہم منصب سے کوئی رسمی ملاقات نہیں ہوئی اور عشائیے کے موقع پر ہاتھ ملانے پر اکتفا گیا گیا۔ اس سے قبل جب وہ جمعرات کی دوپہر کو بھارت پہنچے تو بھارتی وزارت خارجہ کے مڈل رینکنگ کے افسران نے ان کا استقبال کیا۔ ان میں انوشمان گور اور جے پی سنگھ شامل تھے جو کہ پاکستان میں بھارت کے ہائی کمشنر رہ چکے ہیں۔ بلاول بھٹو بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کے عشائیے میں بھی شریک ہوئے اور اس موقع پر انہوں نے دیگر کے ساتھ بھارتی وزیر خارجہ سے بھی ہاتھ ملایا۔ کانفرنس کے افتتاحی دن کے موقع پر انہوں نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے جو ملاقات کی یہ بلاول کے وزیرخارجہ بننے کے بعد ایسی تیسری ملاقات تھی۔یہ ملاقات اس لحاظ سے بھی اہم تھی کہ روس نے پاکستان کو کم قیمت پر تیل کی فروخت کا آغاز کرنے والا ہے۔

اہم خبریں سے مزید