• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اربوں کا ٹڈاپ اسکینڈل، یوسف رضا گیلانی 8 مئی کو طلب

کراچی( اسٹاف رپورٹر )اربوں روپے کے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اسکینڈل میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو طلب کر لیا گیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں سابق وزیراعظم کو تمام ریکارڈ کیساتھ 8 مئی کو لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔سابق وزیر اعظم کو ایف آئی اے ملتان کے ذریعے پیش ہونے کا نوٹس کا جاری کیا گیا ہے۔سابق وزیراعظم کو متعلقہ عدالت نے 18 دسمبر 2014 سے حاضری سے استثنیٰ جاری کررکھا ہے۔یوسف رضا گیلانی پر ایف آئی اے کراچی میں کرپشن کے ٹڈاپ میگا اسکینڈل میں تین مقدمات درج ہیں ،مقدمات کے مطابق ٹڈاپ میگا اسکینڈل میں مبینہ طور پر1 ارب روپے سے زائد کرپشن کے الزامات ہیں ۔ٹڈاپ جعلی ریبیٹ اسکینڈل میں متعدد کمپنمیوں سمیت مختلف افراد پر 70 سے زائدمقدمات 2013 میں درج کئے گئے تھے ۔ اسکینڈل میں پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم بھی نامزد تھے۔
اہم خبریں سے مزید