ہانگ کانگ(اے ایف پی) فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے کہا ہےکہ چین میں قائم ایک آن لائن نیٹ ورک نے یورپ میں مظاہرین کو بھرتی کرنے اور برطانیہ میں ایک میڈیا فرم قائم کرنے کی کوشش کی۔میٹا کے مطابق،فیس بک سے لے کر یوٹیوب، ٹیلیگرام اور ٹویٹر تک نیٹ ورک کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے یورپ اور امریکہ میں اشتعال انگیز سیاسی مسائل پر توجہ مرکوز کرنے والے مواد کوترویج دی۔