• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالاکنڈ، غداری اور دیگر مقدمات، مراد سعید کی گرفتاری کا حکم

مالا کنڈ (این این آئی)مالاکنڈ کے جوڈیشل مجسٹریٹ درگئی ریاض اسلم خان نے غداری اور دیگر مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کی گرفتاری کا باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا۔مراد سعید کے خلاف لیویز پوسٹ درگئی میں دفعہ 204کے تحت غداری اور دیگر سنگین قسم الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ عدالت نے حکم نامہ میں مراد سعید کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ادھر پاکستان تحریک انصاف کے ڈویژنل صدر فضل حکیم خان نے مراد سعید کے خلاف مقدمے کے اندراج کے خلاف سوات موٹروے اور لیویز لائن مالاکنڈ خاص میں ڈویژن سطح پراحتجاج کا اعلان کیا ہے۔مالاکنڈ ڈویژن پاکستان تحریک انصاف کے صدر و سابق ایم پی اے فضل حکیم یوسفزئی نے بتایا کہ مراد سعید کی گرفتاری کسی بھی صورت قبول نہیں ہے اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے۔کارکن تیار ہیں مالاکنڈ لیویز اور ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دیں گے۔ مراد سعید کا گناہ صرف یہی ہے کہ وہ سوات کے امن کے لئے آواز اٹھا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید