لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کرتے ہوئےریمارکس دیئے ہیں کہ پرویز الٰہی کے گھر ریڈ کرنیوالے اینٹی کرپشن اور پولیس کےافسران تحریری غیر مشروط معافی نامہ پیش کریں ،توہین عدالت پرغیر مشروط معافی مانگنی ہے تو مانگیں اگر مگر نہ کی جائے،ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن وقاص حسن ،ایس ایس پی آپریشنز صہیب اختر اور ایس پی عمارہ شیزازی پیش ہوئے، سرکاری وکیل نے بتایا کہ تمام افسران معافی مانگ رہے ہیں جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ آج تحریری معافی نامہ داخل کریں، سرکاری وکیل نے بتایا کہ جو الفاظ لکھے گئے ہیں،ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔