• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان میں دہشتگردی، بھارت، اسرائیل ملوث ہیں، ضیاء عباس

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سینئرسیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان اور اپر کرم میں ہائی اسکول میں فائرنگ کا واقعہ ملک میں دہشت گردی کو ایک بار پھر فروغ دینے کی کوشش کا حصہ ہے جس میں بھارت اور اسرائیل براہ راست ملوث ہیں،عمران خان بات چیت سے ملک کو عدم استحکام سے نکالنے کے لئے اپنا سیاسی کردار اداکریں،انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی جماعت کی جانب سے ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا اسی عمل کا حصہ ہے جو بیرونی ایجنڈے کے مطابق نظر آرہا ہے، انہوں ے کہا کہ شمالی وزیرستان میں فوجی جوانوں کی شہادت پر پوری قوم افسردہ ہے، فوج اور عوام نے جس محنت اور لگن سے ملک میں بے پناہ قربانیاں دے کر امن قائم کیا۔
ملک بھر سے سے مزید