• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا چہرہ اور عمر میں تر وتازہ اور چمکتا ہوا، روشن اور حسین نظر آئے۔ اس کے لیے ہر ماہ مختلف فیس واش استعمال کرتی ہیں، تاکہ چہرہ فریش لگے۔ اس ہفتے ہم آپ کو گھر میں کھیرے اور چاول سے فیس جیل بنانے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔ ایک کھیرہ کاٹ کر اسے بلینڈر میں ڈال دیں ساتھ ہی اس میں ایک لیموں کا رس، آدھا چمچہ، بادام کا تیل ، چار کھانے کے چمچے چاول اور دو کھانے کے چمچے عرقِ گلاب شامل کرکے اچھی طرح محلول بنالیں اور اس میں دو چائے کے چمچے ایلوویرا جیل شامل کرکے اچھی طرح ملائیں۔

اس کے بعد کسی بھی معیاری صابن کو کدو کش کریں اور اس کا چورا کھیرے اور چاول کے محلول میں ڈال لیں اور اچھی طرح ہلاکر کسی بوتل میں رکھ لیں۔ فیس واش کی جگہ اسی کو استعمال کریں۔ یہ صرف فیس واش نہیں بلکہ اینٹی ایجنگ بھی ہے، اس سے چہرے کی جھریاں بھی کنٹرول میں آجائیں گی اور رنگت میں بھی فرق آئے گا۔ ایک مرتبہ استعمال کرکے دیکھیں تو نتائج سے آپ خود بھی حیران رہ جائیں گی۔