• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ فٹ بال کے احتجاج پر ٹیم کو نیشنل گیمز میں شامل

کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) سندھ فٹ بال ایسو سی ایشن کے شدید احتجاج پر فٹ بال ٹیم کو نیشنل گیمز کوئٹہ میں شامل کرلیا گیا ۔ قبل ازیں ٹیم کو شامل نہ کیے جانے پر سندھ کے سابق سیکرٹری رحیم بخش، شاہد تاج اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے سیکرٹری اسپورٹس سندھ کے دفتر میں احتجاج کیا ۔ سیکرٹری اسپورٹس حافظ ہادی بلو نے وفد سے کہا کہ اگر سندھ اولمپک ٹیم کو نہیں لیکر جائے گی تو سندھ حکومت اپنے طور پر ٹیم کو بھیجے گی۔ بعد میں سندھ اولمپک کے سیکرٹری احمد علی راجپوت نے سیکرٹری اسپورٹس اور سندھ فٹ بال کے وفد سے بات چیت کی اور پی او اے کو دستہ بڑھانے سے متعلق مطلع کیا ۔

اسپورٹس سے مزید