ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہاہے کہ ضلع ملتان میں جائیداد کی رجسٹریشن کیلئے ای رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے،شہری خود ای پورٹل http://es.punjab.gov.pk پر لاگ ان کرکے جائیداد کی رجسٹریشن اور ٹیکس اندراج کراسکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ شہریوں کی سہولت کیلئے مورخہ 8 مئی سے تمام رجسٹری ہائے ای رجسٹریشن کے تحت ہوں گی،اس سلسلے میں سب رجسٹرار سٹی اور کینٹ کے دفاتر تحصیل آفس سے ای خدمت مرکز نادرن بائی پاس نزد لینڈ ریکارڈ سنٹر ملتان منتقل کردیے گئے ہیں،آئندہ دستاویزات کی رجسٹریشن کیلئے درج بالا مقام پر شہری رجوع کرسکتے ہیں۔