• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کرائم فری بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں، ایس پی سٹی

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ایس پی سٹی حسن رضا کھاکھی نے کہا ہے کہ تاجر برادری اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ملتان کو کرائم فری زون بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں تاجر برادری کا اپنی مدد آپ کے تحت 250 سے زائد مارکیٹس اور بازاروں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے اقدامات لائق تحسین ہیں ۔ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ چوری،ڈکیتی،قتل جیسی سنگین وارداتوں کے باعث تاجر برادری اور عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں پولیس گشت بڑھایا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران پرانی سبزی منڈی چوک شہیداں کے صدر رانا اویس علی کے دفتر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے معائنہ کرنے کے موقع پر کیا اس موقع پر ڈی ایس پی ابراہیم دریشک،ایس ایچ او عبید گیلانی، صدر جنوبی پنجاب شیخ جاوید اختر،ملتان صدر خالد محمود قریشی،صدر اکبر روڈ چوک شہیداں شیخ محمد شفیق سمیت دیگر تاجر رہنما عبدالحمید جٹ،عمران قیوم بھٹہ،شیخ اکرام منا،آ فاق بھٹی،رانا محمد علی،عرفان صدیقی،رانا عزیر علی،ملک عمران اعظم،حامد بھٹہ، ارسلان صدیقی،آ صف حسن سمیت دیگر بھی موجود تھے جب کہ تاجر رہنماؤں شیخ جاوید اختر،خالد محمود قریشی،رانا اویس علی نے کہا کہ ملتان پولیس انتظامیہ نام ونہاد ٹاؤٹ مافیا کی حوصلہ شکنی کریں۔
ملتان سے مزید