لاہور(آئی این پی)لاہور پولیس کی جوائنٹ انویسٹی گیش ٹیم (جے آئی ٹی) اور فارنزک ٹیم نے زمان پارک کا دورہ کیا اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پوچھ گچھ کی۔
جے آئی ٹی نے عمران خان کے خلاف درج 10 مقدمات میں کرائم سین کا جائزہ لیا۔
جے آئی ٹی کے ارکان تقریبا 2 گھنٹے عمران خان کی رہائش گاہ میں موجود رہے۔
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی میں پولیس، آئی بی، آئی ایس آئی کے حکام تھے، جو سوالات کئے گئے ان کا خان صاحب نے تسلی بخش جواب دیا۔