• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی بڑھ رہی ہے‘ وزیراعظم برطانیہ میں کیا کر رہے ہیں‘ عمران خان

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آئین کی بالا دستی ، سپریم کورٹ اور چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کے لئے ہفتہ کو( آج)ملک میں چار مقامات پر ریلیاں نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ لاہور میں ریلی کی قیادت خود کروں گا‘فیصلہ کن وقت ہے ‘عوام کو نکلنا پڑیگا‘ملک کے لئے اپنے حقوق کے لئے لڑنا ہے‘ساری قوم گھروں سے نکلے ‘ اداروں اور ہینڈلرز کو پیغام دینا ہے کہ قوم اس ملک میں یہ برداشت نہیں کرے گی کہ حکومت سپریم کورٹ اور آئین کو نہیں مانتی ، حکومت اس وقت تک انتخابات نہیں کرانا چاہتی جب تک انہیں نتائج اپنے حق میں آنے کا یقین نہ ہو جائے‘بڑھتی دہشت گردی اور تاریخی مہنگائی کے ساتھ سنگین معاشی حالات میں وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ میں کیا کررہے ہیں؟ ۔ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج ملک ایسے اہم موڑ پر کھڑا ہے کہ اگر قوم نے نا انصافیوں کے خلاف آواز بلند نہ کی تو یہ حکومت آئین کی دھجیاں اڑانے کیلئے تیار بیٹھی ہوئی ہے ‘بند کمروں میں فیصلے کئے جارہے ہیں اور حکم دیا جارہا ہے‘یہ تاثر دیا جارہا ہے ہم ملک میں جو چاہیں کر سکتے ہیں ۔اگر ہماری بچت ہو رہی ہے تو وہ اس وجہ سے ہے کہ ملک میں عدلیہ ہے ، وگرنہ یہ تو ہمیں کب کے جیلوں میں ڈال چکے ہوتے ۔ہم نے ملک میں رہ کر آخری گیند تک لڑنا ہے‘ہماری لڑائی مافیاز اور ان کے ہینڈلرز کے ساتھ ہے‘مجھے پتہ تھا یہ ملک نہیں چلا سکتے میں نے اس لئے کہا کہ انتخابات کر ائیں ‘ہمیں کہا گیا کہ اگر انتخابات چاہئیں تو اپنی صوبائی حکومتیں گرا دیں‘یہ میرے ساتھ اور پاکستانیوں کے ساتھ منافقت ہوئی ہے‘حکومت کہتی ہے بجٹ کے بعد بجٹ کے بعد قومی اسمبلی تحلیل کریں گے‘ کیا بجٹ اس کو بنانا چاہیے جو عوامی مینڈیٹ لے کر آتا ہے یا بجٹ وہ حکومت بنائے جس نے تحلیل ہو جانا ہے ، ان کا بجٹ کے بعد بھی انتخابات کا کوئی ارادہ نہیں‘ یہ صرف اس لئے مذاکرات کرتے رہیں کہ یہ چودہ مئی سے نکلنا چاہتے تھے‘ان کی بد نیتی وہاں سے ہی پتہ چل گئی، مذاکرات فیل ہو گئے کیونکہ یہ بد نیت تھے۔
اہم خبریں سے مزید