• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہلم کے سیاسی خاندان کے وکیل چوہدری تیمور نواز کی پی ایم ایل ن میں شمولیت

لندن(مرتضیٰ علی شاہ) جہلم کے سیا سی خاندان سے تعلق رکھنے والے وکیل بیریسٹر چوہدری تیمور نواز نے یہاں لندن میں پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پی ایم ایل ن میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر چوہدری تیمور نواز کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے انہیں ہدائت دی ہے لوکل اور قومی نوعیت کی سیاست میں سرگرمی سے حصہ لیا جائے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ اس لئے کیا ہے کہ کیونکہ پی ایم ایل ن نے ہی صرف ملک کی خدمت کی ہے جسے کسی دوسری سیاسی جماعت سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف نے کو ہدایات دی ہیں اور کہا ہے کہ ملک کی خدمت کے لئے نوجوانوں کی سخت ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جہلم سے تعلق رکھنے والے فواد چوہدری نے عملی سیاست میں کوئی کام نہیں کیا صرف ٹویٹر اور فیس بک پر زیادہ سرگرمی دکھائی ہے۔
اہم خبریں سے مزید