کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارتی کرکٹ بورڈ نے تحریری گارنٹی پوری کی تو پاکستان ورلڈ کپ کھیلنے بھارت آئے گا بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پی سی بی بھارتی بورڈ کے اعلی عہدیدار جے شاہ سے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کی تحریری گارنٹی مانگے گا ۔پی سی بی کےچیئرمین نجم سیٹھی ورلڈ کپ کے لئے ٹیم بھیجنے سے قبل تحریری گارنٹی لیں گے۔آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے ۔اے سی سی کے سربراہ جے شاہ نے ایشیا کپ کے لئے ہائی برڈ فارمولے کی تصدیق نہیں کی بھارتی میڈیاکا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی دبئی میں آئندہ ہفتے کے دوران اے سی سی اور آئی سی سی عہدیداران سے ملاقات کر رہے ہیں ۔نجم سیٹھی یہ لا بی بھی کریں گے کہ پاکستان بھارت میں ورلڈ کپ اس وقت تک کھیلنے نہیں جائے گا جب تک آئی سی سئ اور بھارتی بورڈ تحریری گارنٹی نہیں دیں گے۔پاکستان نے ایشیا کپ کے پاکستان اور دبئی میں نہ ہونے کی صورت میں ایشیا کپ میں شرکت کے معاملے پر اپنی حکومت سے ایڈوائس مانگی ہے۔چیئرمین نجم سیٹھی ایشیا کپ کے لیے ہائی برڈ فارمولے کے علاوہ کوئی اپشن یا فیصلہ قبول نہیں کریں گے۔ایشیا کپ کہیں اور منعقد کرنے کا فیصلہ ہوا تو پاکستان اس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرے گا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ زور ڈالے گا کہ ایشیا کپ حوالے سے تاخیر نہ کی جائے جلد وینیوز اور شیڈول کا اعلان کیا جائے۔