• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی میزبانی میں پاکستان، چین اور افغانستان کا سہ فریقی اجلاس

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) پاکستان کی میزبانی میں وزارت خارجہ میں پاکستان، چین اور افغانستان کا سہ فریقی اجلاس ہوا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو، چینی وزیر خارجہ چن گانگ اور افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی شریک ہوئے۔ سہ فریقی مذاکرات میں افغانستان کے اقتصادی، مالیاتی مسائل، قیام امن، شہری حقوق کی بحالی، تعلیم، صحت، خوراک اور پابندیوں سمیت دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چینی وفد کی قیادت چینی وزیر خارجہ چن گانگ، نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ نے کی۔

اہم خبریں سے مزید