• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، فائرنگ سے سکھ شہری ہلاک، سکیورٹی گارڈ شدید زخمی

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ایک پاکستانی سکھ شہری کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، جبکہ سکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیا۔ہلاک ہونے والے سکھ شہری کی شناخت ملک سردار سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سکھ شہری کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس سے فوری رپورٹ طلب کر لی اور مقتول کے ورثاء سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے زخمی سکیورٹی گارڈ کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کاحکم دیدیا۔ مقتول ملک سردار سنگھ ہفتے کے روز اپنے سکیورٹی گارڈ کے ساتھ ایک نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں واک کر رہا تھاکہ نامعلوم موٹر سائیکل سوارملزمان نے ملک سردار سنگھ کے سر میں دوگولیاں ماریں جبکہ اس کے ملازم کو کمر پر دو گولیاں لگیں جس سے دونوں شدید زخمی ہوئے ،ملک سردار سنگھ موقع پرہی دم توڑ گیا جبکہ سکیورٹی گارڈ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا،ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کا تعلق حساس ادارے سے ہے ،کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے جس کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے ۔
اہم خبریں سے مزید