• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان، پی ٹی آئی جلسے میں ہجوم نے مقرر کو توہین مذہب پر قتل کردیا

مردان(نمائندہ جنگ،ایجنسیاں) مردان کے تھانہ جبر کے علاقہ ساول ڈھیر میں پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران ہجوم نے مبینہ طورپر توہین آمیز الفاظ کے استعمال کرنے پرایک شخص کو تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا ، دورا ن تقریر مبینہ توہین مذہب کے الفاظ کے استعمال پر لوگ مشتعل ،ڈنڈوں، لاتوں سے مارڈالا،پولیس نہ بچا سکی ،ذرائع کے مطابق جلسے میں اس وقت کشیدگی پیداہوئی جب نگارنامی شخص کو جلسے کے اختتام پر دعا کے لئے طلب کیاگیا جس نے اپنی تقریر کے دوران مبینہ توہین آمیز الفاظ استعمال کئے اس دوران سیکڑوں کی تعدا دمیں لوگ مشتعل ہوگئے، پی ٹی آئی سے وابستہ یہ نگار نامی شخص اپنے علاقے میں دم درود کا کام کرتا تھا ،ہر بیماری کا علاج تعویز سے کرتا تھا،خود کو پیر بھی کہتا اور کہلواتا تھا، اس کے قتل کے واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری بکتربند گاڑیوں کے ہمراہ علاقے میں پہنچ گئی ڈی آئی جی محمد علی گنڈاپور نے رابطے پر بتایا کہ پولیس نے مشتعل لوگوں سے اس شخص کو بچانے کی بھرپور کوشش کی تاہم لوگوں کی تعداد بہت زیادہ تھی اور مشتعل لوگ ڈنڈوں لاتوں اورمکوں سے اس پر حملہ آور ہوئے ،لاش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ ادھرڈی پی او نجیب الرحمٰن نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے جنگ کوبتایاکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی اضافی نفری جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے نگارنامی شخص علاقے میں تعویذاورگنڈوں کاکام کرتاتھا۔
اہم خبریں سے مزید