اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف دس مقدمات کی تفتیشی کرنے والی جے آئی ٹی ٹیم کے زمان پارک پہنچنے پر ٹیم کے گرد کالے بکروں کا دائرہ بنایاگیا۔عمران خان کی رہائش گاہ میں داخل ہوتے ہی جے آئی ٹی کے ارکان کے گرد کالے بکرے کا حصار بنایا گیا۔ کالے بکرے کا چکر مکمل کرانے کے بعد جے آئی ٹی کو مزید رسائی دی گئی جس نے بکروں کے حصار میں عمران خان سے تفتیش کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کے خلاف دس مقدمات کی تفتیش اور جے آئی ٹی کے دورہ زمان پارک کی اندرونی کہانی اور چشم کشاء انکشافات سامنے آگئے ۔ذرائع کے مطابق عمران خان جے آئی ٹی ارکان کے سامنے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔ جے آئی ٹی ارکان نے مقدمات کی تفتیش اور سوالات پر استفسار کیا اور عمران خان سے چالیس منٹ تک پوچھ گچھ کی۔