لاہور (آئی ا ین پی ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے 121مقدمات یکجا اور سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں2متفرق درخواستیں دائر کر دیں جن میں کہا گیا ہے کہ عدالت مقدمات میں ویڈیو یا آڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے اور سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شدید سکیورٹی خدشات لا حق ہیں، سابق وزیر اعظم کے خلاف ملک بھر میں بے بنیاد اور سیاسی نوعیت کے مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عمران خان کے خلاف درج 121 مقدمات کو یکجا کرنے، مقدمات میں ویڈیو لنک یا آڈیو لنک کے ذریعے پیشی، بیان ریکارڈ کرانے اور عمران خان کو سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے۔