اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پی ٹی آئی دور کے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی نے بھی عدالتی اصلاحات سے متعلق قانون،سپریم کورٹ( پریکٹس اینڈ پروسیجر) ایکٹ2023کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی ہے ، درخواست زگار نے ہفتہ کے روز سپریم کورٹ میں دائر کی گئی آئینی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس قانون سازی سے عدلیہ کی آزادی اور عوام کے بنیادی حقوق کو سنگین خطرہ ہے، سیاسی لیڈرشپ کے اسمبلی کے اندر اور باہر کے بیانات تین رکنی بینچ کیلئے دھمکیوں کے مترادف ہیں، درخواست گزار کے مطابق وفاقی حکومت نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات کے انعقاد کے لئے فنڈز جاری کی بجائے ججوںمیں تقسیم کیلئے یہ مخصوص قانون سازی روائی ہے،درخواست گزار نے عدالت سے اس قانون کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔