کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا سفارتی سطح پر پاکستان کی حکمت عملی درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کی تمنا بلاول بھٹو نے نہیں عمران خان نے کی تھی،بلاول بھٹو کو اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں فیل ہوتے دیکھ کر شرمندگی ہوئی،بلاول بھٹو وزیرخارجہ بننے کے بعد جتنے فعال رہے ماضی میں کسی وزیرخارجہ کو نہیں دیکھا۔ بینظیر شاہ نے کہا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے دورئہ بھارت کامیاب تھا، پاکستانی وزیرخارجہ کی توجہ ایس سی او اجلاس پر مرکوز تھی انڈیا سے تعلقات ترجیح میں کہیں نہیں تھے، بلاول بھٹو نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو اچھی طرح انگیج کیا۔