• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور اردو فلموں کیلئے بہترین مارکیٹ بن سکتی ہے‘ کامران رفیق

پشاور(وقائع نگار)پاکستان فلم انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے لکھاری کامران رفیق نے کہا ہے کہ فلمی صنعت کی بقاء کیلئے سینماگھروں کی تعداد میں اضافہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے پشاور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر پر میری فلم ’’دوڑ‘‘ ریلیز ہوئی جسے شائقین پسند کر رہے ہیں ۔ گزشتہ دنوں یہ فلم پشاور میں ریلیز ہوئی اور سے پسند کیا جارہا ہے۔ پشاور اردو فلموں کیلئے بہترین مارکیٹ بن سکتی ہے لیکن اس کیلئے مارکیٹنگ کی ضرورت ہے جبکہ سینماگھروں کی کم تعداد کی وجہ سے بھی ہمیں مسائل کا سامنا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلم کہانی نام کی طرح تیز اور دلچسپ ہے اس میں ہر کردار بامقصد اور کہانی کا اہم حصہ ہے کہانی ایسے کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو خواہشوں کے غلام ہیں، اپنی جائز و ناجائز خواہشات کی تکمیل میں انسان بسا اوقات ایسی آزمائش سے دوچار ہوجاتا ہے کہ اس بھنور سے نکلنا اس کے لئے ممکن نہیں رہتا، پھر وہ حالات سے راہِ فرار اختیار کرتا ہے اور یہی اس فلم کا خاصہ ہے۔
پشاور سے مزید