راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے 10پولیس سٹیشنوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کردئیے گئے۔ضلع میں ایک ہی روزاتنی بڑی تعدادمیں ایس ایچ اوزکے تبادلے کئے گئے لیکن راولپنڈی پولیس کی پی آراوبرانچ سے اس بارے کوئی پریس ریلیزجاری نہیں کی گئی ۔تھانہ نصیرآبادمیں ندیم ظفر،تھانہ سول لائنزمیں احسن تنویرکیانی ،تھانہ رتہ میں چودھری ریاض ،تھانہ سٹی میں آفتاب گوندل ،تھانہ آراے بازارمیں مہرگل لودھی ،تھانہ بنی میں نصیرالدین ،تھانہ چکری میں محمدذوالفقار،تھانہ صدرواہ میں ملک کاشف ،تھانہ روات میں حمدشیرازی اورتھانہ چونترہ میں محمدثاقب عباس کوسٹیشن ہاؤس آفیسرتعینات کیاگیا ۔