کراچی (نیوز ڈیسک) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہےکہ سعودیہ سے تعلقات کی بحالی سے خطے میں بڑی تبدیلیاں ہوں گی ، شام کے صدر بشار الاسد نے امریکی اتحاد اور اسرائیل کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا ، سعودی عرب کو ایران کا دشمن یا ایران کو سعودی عرب کا دشمن قرار دینا ناقابل قبول ہے۔ شامی نیوز ایجنسی کو دیئےگئے انٹرویو میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب دو بڑے ملک ہیں جن کے تعلقات کی بحالی سے خطے میں بڑی اہم تبدیلیاں رونما ہوں گی۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نےکہا کہ امریکا اور اس کے حواریوں نے شام کو تقسیم کرنے کی گھناؤنی سازش کی تھی، امریکیوں نے داعش اور دیگر دہشت گرد گروپوں کو تشکیل دینے کا اعتراف کیا ہے۔