نوشہرہ(جنگ نیوز)تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت ا ور پی ٹی آئی میں مذاکرات کبھی بھی کامیا ب نہیں ہوں گے‘ مذاکرات کی پوزیشن پہلے بھی خراب تھی اور اب بھی خراب ہے۔نوشہرہ میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ جب حکمرانوں کی نیتوں میں فتور ہو ،جھوٹ بولا جائے اوروعدہ خلافی کی جائے تو یہ صرف وقت کو ضائع کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹولے کے ساتھ مذاکرات بے مقصدہے، ان کا انتخابات کرانےکا کوئی ارادہ نہیں ہے۔