• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی بھارت میں مہاجرین جنگلی حیات کنونشن میں عدم شرکت

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان نے بھارت میں مہاجرین جنگلی حیات پر ہونے والے کنونشن (Convention on migratory species )میں شرکت نہیں ،تمام ممبر ممالک کنونشن میں مدعو تھے ،پاکستان کے نمائندے کی عدم شرکت سمجھ سے بالاترہے، یہ کنونشن 2سے 4 مئی کو نئی دہلی میں تھا،وزارت کے ماتحت ادارہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان اس کنونشن کا ممبر ہے اور سی ایم ایس سیکرٹریٹ کی طرف سے تمام ممبر ممالک کواس کنونشن میں مدعو کیا گیاتھا مگر پاکستان کی طرف سے کسی بھی نمائندے نے اس کنونشن میں شرکت نہیں، اس کنونشن میں مہاجرین جنگلی حیات کے بارے میں قوانین پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جاتا ہے اور تجاویز پر نئے قوانین بھی بنائے جاتے ہیں،پاکستان میں واحد ادارہ زوالو جیکل سروے آف پاکستان ان قوانین کے تحت مہاجرین جنگلی حیات کا سروے کرتا ہے اور قوانین پر عملدرآمد وزارت موسمیاتی تبدیلی کا کام ہے، بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کنونشن میں پاکستان کی عدم شرکت کی وجہ بھارت میں اس کنونشن کا انعقاد ہے حالانکہ دوسری طرف پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اسی دوران بھارت کے دورے پر تھے اور وہ اپنا بھرپور دورہ مکمل کرکے واپس آئے ہیں ،مگر متعلقہ حکام کی طرف سے بھارت میں ہونے والے (Convention on migratory species) میں عدم شرکت سمجھ سے بالا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید