اسلام آ باد/مردان(پی پی آ ئی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ مردان میں ہجوم کے ہاتھوں قتل کا واقعہ عمران نیازی کی اسی ’مذہبی ٹچ‘کا شاخسانہ ہے، عمران خان نے جس طرح بے دریغ مذہب کارڈ استعمال کیا اس کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ’’عمران نیازی نے جس ڈھٹائی اور بے دریغ مذہب کارڈ استعمال کیا اسکے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ خود اسکے قبیلے میں مردان کا واقعہ اسی ’مذہبی ٹچ‘کا شاخسانہ ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور اس کے مقامی راہنماؤں نے میرے خلاف بھی بھرپور مذہبی کارڈ کھیلا جس کا نتیجہ مجھ پہ قاتلانہ حملہ نکلا۔