• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خا ن کی اپیل پر سپریم کورٹ سے اظہار یکجہتی کیلئےپی ٹی آئی کی ریلی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف عمران ٹائیگرز ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام پارٹی چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر سپریم کورٹ سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں عمران ٹائیگرز سمیت خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مظاہرے کے شرکاء نے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرین سے عمران ٹائیگر ضلع کوئٹہ کے کپتان نظر زدران اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم عمران خان کی کال پر باہر نکلی ہے عمران خان کی قیادت میں ہم سب چٹان کی طرح مضبوط ہیں اور آئین کی پاسداری کیلئے اپنی جان تک قربان کردیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکمران اور پی ڈی ایم نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے ، مہنگائی کے باعث عوام دو وقت کی روٹی کا محتاج ہوچکے ہیں جبکہ حکمرانوں کی ساری توجہ پی ٹی آئی کے قائدین کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے پر لگی ہوئی ہے ،پی ٹی آئی سمیت پوری قوم چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے ، عدلیہ کے خلاف سازشیں کرنے والے کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے پاکستان کے عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ حکمرانوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہوں گے۔
کوئٹہ سے مزید