ملتان (سٹاف رپورٹر )ایوان تجارت و صنعت ملتان نےشادی سے پہلے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کاقانون پاس کرنے اور تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم چلانے کا مطالبہ کردیا اس سلسلہ میں ایوان تجارت و صنعت ملتان میں ھدیہ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایوان تجارت و صنعت ملتان میاں راشداقبال،سینیئر نائب صدر ندیم احمد شیخ اور سابق صدر و سی ایس آر سب کمیٹی کنوینئر میاں فضل الہی شیخ نے کہا کہ ایوان تجارت و صنعت ملتان تھیلیسیمیا سے بچاؤ اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔ دنیا بھر میں8 مئی کو’’ ورلڈ تھیلیسیمیا ڈے‘‘منایا جاتا ہے۔ تھیلیسیمیا ایک موروثی مرض ہے، جو نسل در نسل منتقل ہوتا ہے۔ عام طور پر بچّوں کے حقوق کی ابتدا دورانِ حمل یا اْن کی پیدایش کے بعد ہوتی ہے، لیکن اصولاً بچّوں کے حقوق کا آغاز وہاں سے ہونا چاہیے، جب ایک لڑکی، لڑکے کی شادی کا ارادہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار سیف بلڈ تھیلیسیما سروسز کے پراجیکٹ ڈائریکٹر حافظ محمد حنیف نے تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر روہی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ملتان کے زیر اہتمام ایثار کے اشتراک سے سنٹر کو بلڈ بیگز کا تحفہ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جامعہ زکریاشعبہ سوشیالوجی ن نے ملتان کریسنٹ لائنز کلب ، ہدیہ فاؤنڈیشن ، پنجاب تھیلسمیا پروینشن پروگرام اور تھیلسمیا سنٹر چلڈرن ہسپتال ملتان کے تعاون سے انٹرنیشنل تھیلسمیا ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کی صدارت قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر نے کی۔