اسلام آباد(محمد صالح ظافر) پاکستان اور ایران جلد ہی ایک دوسرے ممالک میں اپنے نئے سفیر تعینات کریں گے، سفراء کی تبدیلی کو خطے میں اہم جیو اسٹریٹجک تبدیلیوں کے تناظر میں ایک اہم سفارتی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے,، زرائع کے مطابق محمد مدثر ٹیپو کو ایران میں پاکستان کے نیا سفیر تعینات کیا جارہا ہے جبکہ پاکستان میں ایران کے نئے سفیر رضا امیری مقدم ہونگے دونوں سفیر اگلے مہینے تک اپنی اپنی زمے داریا ں سنبھال لیں گے۔