• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی حق ٹوئٹر پر نہیں ملتا، ثبوت لیکر عدالت، تھانے جائیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئینی حق ٹویٹر، ریلی، جلسوں پہ نہیں ملتا، ثبوت لے کر عدالت، تھانے جائیں۔حق صرف آئین اور قانون کے تحت ہیں، ہر شہری اپنے حقوق کے تحفظ کا پورا قانونی حق رکھتا ہے جس کا تقاضا ہے کہ تھانے اور عدالت جائے، ثبوت دے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ 35 پنکچر، 10 ارب، سائفر، امریکی سازش جیسے الزام تم نے لگائے اور ثبوت کوئی نہیں، عدالت میں کیوں نہیں جاتے اگر ثبوت ہیں؟۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ جھوٹے الزام لگانا، الزام تراشی کرنا، بہتان لگانا کسی کا نہ قانونی حق ہے اور نہ آئینی حق ہے؟۔
اہم خبریں سے مزید